ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں لائنس کلب کی جانب سے سرکاری  ہائی اسکول کے لئے پینے کے پانی کی مشین کا عطیہ

مرڈیشور میں لائنس کلب کی جانب سے سرکاری  ہائی اسکول کے لئے پینے کے پانی کی مشین کا عطیہ

Sun, 29 Jan 2017 19:52:36    S.O. News Service

بھٹکل:29/جنوری  (ایس او نیوز) لائنس کلب مرڈیشور کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر تیرن مکی سرکاری ہائی اسکول کے طلبا کو  صاف پینے کا پانی مہیا کرنے والی مشین بطور عطیہ دی گئی ۔

اس موقع پر کائی کنی گرام پنچایت کی صدر شانتا میری لوبو، لائنس کلب کے صدر وادی راج بھٹ، موہن نائک، اے این شٹی ، منجوناتھ دیواڑیگا، جین جٹگیشور، یوتھ سنگھ صدر ناگیش نائک، ہائی اسکول کے اساتذہ ، طلبا وغیرہ موجود تھے۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس پرشانت پٹگار نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔


Share: